8 مارچ 2014 - 20:30
یمن میں الحوثی گروہ کا پرامن اقدام، ہتھیار ڈالنے پر امادگی

یمن میں الحوثی گروہ نے امن پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیار اس ملک کی حکومت کے حوالے کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

ابنا: یمن کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ یمن میں الحوثی گروہ نے اپنے ملک کی حکومت کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی قوانین کی پابندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں کو یمن کی حکومت کے حوالے کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔یمن میں الحوثی گروہ کی جانب سے یہ پرامن اقدام، ایسی صورت میں عمل میں آیا ہے کہ یہ گروہ، حالیہ مہینوں کے دوران ایسے سلفی و تکفیری گروہوں کا مقابلہ کرتا رہا ہے کہ جنھیں سعودی عرب کی ہمہ جہتی حمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں الحوثی اور تکفیری گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں فریقین کے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔......./169